سانحہ 9 مئی، خصوصی جے آئی ٹی ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں تفتیش،جیل کے باہر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی

اسلام آباد(آن لائن) سانحہ 9 مئی واقعات پر تحقیقات کے لئے قائم خصوصی جے آئی ٹی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف سے تفتیش کے لئے اٹک جیل پہنچ گئی.عمران خان سے 9 مئی واقعات کے درج مقدمات پر سوالات پوچھے گئے چیئرمین پی ٹی آئی پر جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے کی رپورٹ بھی درج ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے پہنچنے کے بعد جیل کے باہر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔واضح رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جیل میں تفتیش کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت سیاجازت لی تھی۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس سے قبل لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔