اسلام آباد (آن لائن)سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے جکہ نگران حکومت کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی آئین اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کی خلاف ورزی ہے۔ نگراں حکومت کی کابینہ کا مینڈیٹ روزمرہ کے معاملات تک ہی محدود ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا نگران حکومت کی کابینہ کے مینڈیٹ میں پارلیمنٹ کے پاس کئے گئے قوانین کا جائزہ لینا شامل نہیں ہے۔کمیٹی میں پانچ وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل سمیت چار خصوصی نمائندے شامل کئے گئے ہیں۔کمیٹی کو چار ٹی او آرز طے کر کہ دیئے گئے ہیں۔ کمیٹی کو حال ہی میں منظور ہونے والی قانون سازی کو دیکھنے کا پابند بنایا گیا ہے کہ یہ قانون سازی آئین سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں؟نگران کابینہ کی کمیٹی کو عدلیہ کا کردار بھی تفویض کیا گیا ہے۔ایک غیر منتخب حکومت پارلیمنٹ کی آئینی حیثیت پر فیصلہ کیسے دے سکتی ہے؟ اس سے نگرانوں کے ارادوں پر بھی بہت سے سنگین سوالات اٹھتے ہیں.
Load/Hide Comments



