لندن(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے صارفین کو اپنے نام سے موجود جعلی ٹک ٹاک اکاونٹ سے خبردار کر دیا۔ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ٹک ٹاک پر کوئی ذاتی اکاونٹ موجود نہیں ہے،ان کے نام سے موجود اکاونٹ جعلی ہے۔ایکس (ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے جمائمہ نے اپنے جعلی ٹک ٹاک اکاونٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اکاونٹ جعلی ہے۔جمائمہ کے جعلی ٹک ٹاک اکاونٹ پر 2 لاکھ68 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں جبکہ 34 لاکھ سے زائد لائیکس بھی ہیں۔جمائمہ کا جعلی ٹک ٹاک اکاونٹ چلانے والے صارف نے اکاونٹ پر جمائمہ کی 400 سے زائد ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ جمائمہ کے سابقہ شوہر اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ ٹک ٹاک پر اکاونٹ بنایا تھا جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فالو کیا.
Load/Hide Comments



