سنیٹ خزانہ کمیٹی نے ڈالر کی قدر میں اضافے پر تشویش

اسلام آباد(آن لائن) سنیٹ خزانہ کمیٹی نے ڈالر کی قدر میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ بنک کو فوری طور پر احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے،کمیٹی نے ایف بی آر کے افسران کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے نظام وضح کرنے کی بھی سفارش کی ہے کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہا?س میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سپیشل سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، ڈپٹی گورننگ سٹیٹ بنک اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں کمیٹی کو ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ عوام میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی مانگ اور درآمدات میں اضافہ ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے بنیادی محرک ہیں جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کو ڈالر کے استحکام کو یقینی بنانے اور ڈالر کی غیر ضروری خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں چیرمین کمیٹی نے الیکٹرک کاروں کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے کے معاملے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت کو ای وی کاروں کی درآمد کو اوسط ایندھن والی کاروں پر ترجیح دینی چاہیے کیونکہ یہ موسمیاتی بحران سے بچنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کمیٹی کے رکن سینیٹر سیف اللہ نیازی نے اندرون ملک ایف بی آر افسران کے اثاثوں کی نگرانی کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اپنے اثاثے ظاہر نہ کرنے والے افسران پرفارمنس الاؤنس اور پروموشن کے اہل نہیں ہوں گے تاہم، اس وقت اندرون ملک اور کسٹم افسران کے اثاثوں کی تصدیق کے لیے کوئی خاص طریقہ کار موجود نہیں ہے کمیٹی نے سفارش کی کہ ایف بی آر اپنے عہدیداروں کے اثاثوں کے تعین کے لیے ایک جامع طریقہ کار وضع کرے اجلاس میں کمیٹی کو ایگزم بینک کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ایگزم بینک کے بورڈ ممبران کو مطلع کر دیا گیا ہے ایف پی ٹی فارمز اور نامزد بورڈ ممبران کی دستاویزات کی منظوری پر بینک فعال ہو جائے گا کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ آئندہ دو ہفتوں میں ایف پی ٹی فارمز کی کلیئرنس کے عمل کو مکمل کیا جائے اجلاس میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی ٹیکس چوری پر غور کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کے دیگر بڑے کھلاڑیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں، جس کی وجہ سے ان معاملات میں قانونی تنازعات پیدا ہو گئے ہیں کمیٹی نے ہا?سنگ سوسائیٹیوں کی جانب سے ٹیکس چوری کے معاملات کی موثر نگرانی کی سفارش کی۔