کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چیئر لفٹ میں موجود بچوں اور اساتذہ کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیج دیے جائیں۔بلاول بھٹو نے چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
Load/Hide Comments



