میرا دل پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،نواز شریف

مانانوالہ(آن لائن)قائد پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ میرا دل پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے جلد پاکستان میں آپنی عوام کے درمیان موجود ہوں گا انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن جیت کر حکومت بنائے گی سابق سلیکیٹڈ کٹھ پتلی کپتان اور اناڑی ٹولے نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ھے جس کا خمیازہ آنے والی نسلیں بھی بھگتیں گی۔مہنگائی کا جو جن بے قابو ہے یہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے مجھے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حکومت سے نکال کر ملک ایک احواس باختہ شخص عمران احمد نیازی کے سپرد کیا منصوبہ سازوں کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 142 سے ن لیگ کے متوقع امیدوار خان جہانزیب خان اور ان کے والد حاجی محمد اورنگزیب خان ایڈووکیٹ سے لندن میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا حاجی اورنگزیب خان سے کہا کہ میں آپ سے کیا ہوا وعدہ وفا کروں گا جیسے ہمیشہ آپ نے میرے ساتھ وفا کیں وہ 1990 کا الیکشن ہو یا 1993 کا یا 1999 کا مارشل لاء آپ ہمیشہ چٹان کی طرح میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے آپ جیسے پرانے رفقاء پاکستان مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں اور میرے دست بازو ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا متوقع امیدوار ن لیگ پی پی 142 خان جہانزیب خان نے آپنے حلقہ کی عوام کا محبتوں بھرا پیغام میاں نواز شریف کو پہنچایا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ فقید المثال استقبال کے عزم کا اظہار کیا جس پر میاں نواز شریف نے بھی کہا کہ شیخوپورہ مسلم لیگ ن کے شیروں کا قلعہ ہے جہاں سے ہمیشہ ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کی عوام کے ساتھ ہے ن لیگی کارکن الیکشن اور میرے استقبال کی تیاریاں کریں جلد آپنی عوام کے درمیان موجود ہوں گا آئندہ انتخابات میں بھی ہماری پارٹی جیتے گی جس مشکل حالات میں مریم نواز شریف نے پارٹی کو سنبھالا دیا میرے لیئے فخر کی بات ہے جتنا نقصان اناڑی کپتان عمران احمد نیازی نے ملک کو پہنچایا آنے والی کء نسلیں اس کا خمیازہ بھگتیں گی مسلم لیگ ن کا مستقبل روشن ہے.