آفیشل ایکٹ کے تحت اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو اسلام آباد پولیس نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہیں ایف آئی کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو وفاقی دارالحکومت سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔انہیں سائفر معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے۔اور انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی گزشتہ روز ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔شاہ محمود قریشی کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا تھا۔