عام انتخابات کے تناظر میں نگران وفاقی کابینہ کا کردار نہایت اہم ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ کا قیام خوش آئند ہے تمام وزرا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ عام انتخابات کے تناظر میں نگران وفاقی کابینہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ نگران حکومت اور وزرا کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔