انوار الحق کاکڑ کا نام شہباز شریف سے پہلی ملاقات میں دے دیا تھا، راجہ ریاض

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کا نام شہباز شریف سے پہلی ملاقات میں دے دیا تھا۔اختر مینگل کے سوا کسی نے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اعتراض نہیں کیا۔سیاسی ورکر ہوں مجھے پتہ ہے الیکشن15فروری کے آس پاس ہونگے۔ہم جس طرف بھی جائیں گے22ممبران ساتھ جائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں راجہ ریاض نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ پبلشر ہونے تک ہم نے نام کسی کو نہیں بتانا۔انوار الحق کاکڑ کے نگراں وزیراعظم بننے کی بڑی وجہ بلوچستان ہے۔نگراں وزیراعظم کے لئے چھوٹے صوبے کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن15 فروری سے ایک ہفتے پہلے یا بعد میں ہو جائیں،کسی کو ابہام ہے تو دور کر لے 15 فروری کے آس پاس الیکشن ہونگے۔خبردے ر ہا ہوں کہ فروری میں الیکشن کرا دیئے جائیں گے۔راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم22سابق ایم این ایز ہیں جمعرات کو میٹنگ رکھی ہوئی ہے،میٹنگ میں فیصلہ کرینگے کیا لائحہ عمل بنانا ہے۔شہباز شریف کے ساتھ کام کیا ہوا ہے، چیزیں سیٹ ہوں تو بتا دینگے۔