بشری بی بی کی اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقا ت

اٹک (آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ بشری بی بی عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئی ہیں۔قبل ازیں بشریٰ بی بی اور وکلاء کی ٹیم عمران خان سے ملاقات کے لیے اٹک جیل روانہ ہوئی تاہم پولیس نے بشری بی بی اور لیگل ٹیم کو جیل روڈ پر روک لیا۔پولیس نے وکلاء کی ٹیم کو واپس بھجوا دیا،پولیس کی بھاری نفری نے ناکہ لگا کر راستہ بند کر دیا،بعد ازاں بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی اور وہ جیل کے اندر چلی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ملاقات سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں کرائی گئی۔یاد رہے کہ اسلام ا،باد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی ا،ئی عمران خان کو فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی،سہولیات اور ملاقات کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا تھا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا تھا۔اسلام اذباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق جیل حکام عمران خان کے دوست، رشتہ دار اور وکلاءے ملاقات کروائیں۔