پولیس نے بشری بی بی اور لیگل ٹیم کو جیل روڈ پر روک لیا

اٹک (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکلاء کی ٹیم عمران خان سے ملاقات کے لیے اٹک جیل روانہ ہوئی تاہم پولیس نے بشری بی بی اور لیگل ٹیم کو جیل روڈ پر روک لیا۔بشریٰ بی بی پولیس لائن کے قریب موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے وکلاء کی ٹیم کو واپس بھجوا دیا۔پولیس کی بھاری نفری نے ناکہ لگا کر راستہ بند کر دیا۔