اسلام آباد(آن لائن) نگراں وزیراعظم کے تقرر کے معاملہ پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی رہائش گاہ پہنچے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کے مابین ملاقات ہوئی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ونگراں سیٹ اپ سے متعلق مشاورت ہوئی،ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انھیں امیدوار نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments



