اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت بالآخر انجام کو پہنچی۔ سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے 16 ماہ میں ملکی معیشت کو تباہ کیا اور عوام کو تاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامنا رہا۔ پی ڈی ایم حکومت نے پارلیمان کو بے توقیر اور جمہوریت کو کمزور کیا۔انکا کہنا تھا کہ آئین سے انحراف اور اربوں کی کرپشن معاف کروا کر بالآخر پی ڈی ایم حکومت اپنے انجام کو پہنچی،اب عوام نے ان سے بدلہ انتخابات میں لینا ہے.
Load/Hide Comments



