پاک فوج مخالفین کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج مخالفین کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ہرقسم کے خطراتسے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، انہوں نے وی ٹی فور ٹینکس کی لائیو فائرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا،آرمی چیف نے طویل فاصلہ پر مارکرنے والی ایس ایچ ففٹین آرٹلری گنز کی شوٹ اینڈ سکوٹ صلاحیت کا مظاہرہ بھی دیکھا،آرمی چیف نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی4ٹینکوں کی مشقیں دیکھیں،لانگ رینج ایس ایچ15آرٹلری گنز اور جدیدآلات کا بھی مشاہدہ کیا،آرمی چیف نے پیشہ ورانہ جنگی صلاحیتوں، اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنری اور کریو کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اسٹرائیک کور کی صلاحیتوں اور جذبہ کی تعریف کی،ٹلہ فائرنگ رینج پہنچنے پر کمانڈر منگلہ کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر جدید جنگی آلات بھی ڈسپلے کئے گئے تھے۔جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک آرمی موجودہ اور آنے والے دنوں کے چیلنجز کا ادراک رکھتی ہے، پاک آرمی کسی بھی قسم کے مخالفین کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔