اسلام آباد (آن لائن)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ ایک سال کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا،آج 969 میگاواٹ بجلی دوبارہ نیشنل گرڈ میں شامل کردی گئی،وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا نیلم جہلم ہائڈرو پاور پلانٹ کا دورہ کیا،خورشید شاہ نے نیلم جہلم ہائڈرو پاور پلانٹ کی دوبارہ بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا،خورشید شاہ نے کہا کہ نیلم جہلم پاور پلانٹ بحال کرنے پر چیئرمین واپڈا اور سیکریٹری آبی وسائل کو سول ایوارڈ کی سفارش کرتا ہوں،نیلم جہلم پاور پلانٹ کی بحالی کے لئے کام کرنے والے تمام ملازمین اور ورکرز کے لئے دو تنخواہوں کے بونس کی سفارش کرتا ہوں،نیلم جہلم پاور پلانٹ کی بحالی کے لئے کام کرنے والے چائنا کے دوستوں کے بھی شکر گزار ہیں،چیئرمین واپڈا کو نیلم جہلم پاور پروجیکٹ پرکام کرنے والے تمام ملازمین کو مستقبل کرنے کی ہدایت کردی۔
Load/Hide Comments



