سولہ ماہ کسی بھی حکومت کے لئے مشکل ترین عرصہ تھا،حکومت کے سامنے بے پناہ مشکلات تھیں،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے ایوان نے گیارہ اپریل 2022 کو مجھے قائد ایوان چناتھا یہ سولہ ماہ کسی بھی حکومت کے لئے مشکل ترین عرصہ تھا،حکومت کے سامنے بے پناہ مشکلات تھیں،9 مئی کو ریاست کے خلاف بغاوت ہوئی،9مئی کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہوئی،اس ملک میں وزیر اعظم کا عدالتی قتل کیا گیا،9 مئی جیسے دلخراش مناظر دیکھتی آنکھ نے کبھی نہیں دیکھے،اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ آئی ایم ایف کا معائدہ ہو گیا،پاکستان میں بیٹھے لوگ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بددعا کر رہے تھے،دو صوبائی حکومتوں کے وزرائے خزانہ کو آئی ایم ایف کو خطوط لکھنے کی تاکید کی گئی،گزشتہ حکومت ذات کی خاطر پاکستان کو قربان کرنا چاہتی تھی ان خیالات کا انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی بد ترین بد عہدی کا شکار پاکستان ہوا،اس بد عہدی کے نتیجے میں پاکستان کو بے پناہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا،سابق وزیر خارجہ نے کہا کشمیر کا مسلۂ انتہائی قریبی ملک کی معاونت کے بغیر حل ہو سکتا ہے،ایک دو ممبران کو چھوڑ کر سب کو چور اور ڈاکو کہا گیا،حالات کی اس قدر سنگینی کا علم نہیں تھا،اس ایوان نے گیارہ اپریل 2022 کو مجھے قائد ایوان چناتھا یہ سولہ ماہ کسی بھی حکومت کے لئے مشکل ترین عرصہ تھا،حکومت کے سامنے بے پناہ مشکلات تھیں،وزیر اعظم کی تقریر کے دوران اراکین اسمبلی کی وفاقی وزیر داخلہ سے بات چیت، کی وجہ سے وزیر اعظم نے رانا ثناء اللہ کو اگلی نشستوں پر بلا لیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اس ملک نے بہت بڑی قیمت ادا کی،شہیدوں کی قربانیوں کے بعد اس ناسور کو نکیل ڈالی گئی80 ہزار پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا،دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے کردار کو تحسین کی نگاہوں سے دیکھتی ہے،سابق وزیر اعظم نے کہا پاکستان طالبان کا گھر ہے،سوات میں کیسے طالبان نے اودھم مچایا وہ سب کے سامنے ہے،آج تک پاکستان کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے حملے دوبارہ شروع ہوئے،9 مئی کو ریاست کے خلاف بغاوت ہوئی،9مئی کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت ہوئی،اس ملک میں وزراء اعظم کا عدالتی قتل کیا گیا،9 مئی جیسے دلخراش مناظر دیکھتی آنکھ نے کبھی نہیں دیکھے،آج رات صدر پاکستان کو اسمبلی کی تحلیل کی سمری بھیجوں گا،آج ہم قرارد منظور کریں تاکہ ایسا واقعہ مستقبل میں نہانہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ آئی ایم ایف کا معائدہ ہو گیا،پاکستان میں بیٹھے لوگ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بددعا کر رہے تھے،دو صوبائی حکومتوں کے وزرائے خزانہ کو آئی ایم ایف کو خطوط لکھنے کی تاکید کی گئی،گزشتہ حکومت ذات کی خاطر پاکستان کو قربان کرنا چاہتی تھی،سیلاب میں اچھے طریقے سے لوگوں کی خدمت کی گئی،انتخابات کے ذریعے اگر اسی گلدستے کو کامیابی دلائی تو خوشبو پوری دنیا میں پھیلے گی،اتحادی جماعتوں کے زعماء کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا شکر گزار ہوں،ایوان نے سارے عرصے میں میری رہنمائی کی،جائز تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کیا،بلوچستان پاکستان کا ایک بہت پیارا صوبہ ہے،بلوچستان کی ترقی کا پہیہ کچھ وجوہات کی بنا پر پیچھے رہ گیا،گوادر کے حوالے سے ن لیگ کی حکومت نے منصوبے شروع کئے،گوادر چار مرتبہ گیا، پانی اور بجلی کے منصوبے مکمل ہو گئے،جو مسائل حل نہیں ہوئے تمام جماعتیں ان کے حل کے لئے کوشش کریں گی،بلوچستان کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اپنے قائد میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے تیرہ جماعتیں اتحاد نے اپنی مدد مکمل کی،تیرہ جماعتیں اتحاد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،آصف زرداری، فضل الرحمان، شجاعت حسین، ایمل ولی، اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ، ساجد میر کا شکریہ ادا کرتا ہوں وزیر اعظم کا نام لے کر تمام رہنماؤں کا شکریہ،ہم سب کے اپنے نظریات ہیں مگر یہ پاکستانی گلدستہ ہے،جناب سپیکر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،آپ نے مشکل ترین حالات میں اس ایوان کو چلایا ہے.