اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وکیل قتل کیس میں گرفتاری 24 اگست تک روک دی۔ تفصیلات کے مطابق وکیل قتل کیس نامزدگی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کی پرسماعت ہوئی۔دوران سماعت وکیل مدعی مقدمہ امان اللہ کنرانی اور بینچ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔وکیلوں کو طلب کیا جارہا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہمارے سامنے دوسرے کیس نہیں صرف کوئٹہ وکیل قتل کیس ہے۔اسی پردلائل دیں۔جسٹس حسن اظہررضوی نے کہا امان اللہ کنرانی نے جسٹس حسن اظہررضوی پرسندھ میں درج مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا آپ نے جوالزام لگایا ثابت کریں۔الزام ثابت نہ کیا تو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریماکس دئیے کہ آپ کردار کشی کر رہے ہیں۔میرے خلاف کون سا مقدمہ زیرالتواء ہے؟امان اللہ کنرانی نے کہا جج بنیں گے تو دلائل دوں گا آپ نے فریق بننا ہے تو پھر کچھ اور بولوں گا۔جسٹس مظاہر نقوی نے ریماکس میں کہا کیا آپ کو شکایت کنندہ نے یہ ہدایات دے کر بھیجا ہے؟آپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔امان اللہ کنرانی نے کہا کہ جسٹس مظاہرنقوی نے الیکشن کیس میں سوموٹو لینے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے امان اللہ کنرانی کی معافی قبول کرلی۔جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مظاہرنقوی کا معافی قبول کرنے سے انکار کردیا۔عدالت نے امان اللہ کنرانی کی معافی پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Load/Hide Comments



