(ن) لیگ کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، مریم نواز

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی سینئر ر ہنما و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، (ن) لیگ نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی متمنی ہے،بندوق، گالی اور بدتمیزی (ن) لیگ کا کلچر نہیں ہے۔ مسلم یوتھ فیڈریشن کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی متمنی ہے، بندوق، گالی اور بد تمیزی ن لیگ کا کلچر نہیں، میاں نوازشریف کی قیادت میں سب سے پہلے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کیلئے اربوں کے قرض دئیے گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں نوجوانوں کا رول بہت اہم ہے، ن لیگ پر لازم ہے نوجوانوں کی بہتری اور اچھے مستقبل کیلئے اچھے فیصلے کرے۔ان کا مزید کہا تھا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجونواں پر مشتمل ہے، طلبہ کوپارٹی میں نمایاں جگہ دی جائے اور جو طلبہ زیر تعلیم ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ پارٹی سے منسلک کیا جائے۔ بعد ازاں مریم نواز نے فیڈریشن کے عہدیداروں کے لئے پانچ گھنٹے تک تفصیلی انٹرویو خود کیے۔