سکھر (آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج ملک میں جو ہو رہا ہے اس کی 80 فیصد ذمہ دار عدالتیں ہیں، ایک عدالت نے ہی بے گناہ ذوالفقار بھٹو کو سزا سنائی، ہم نے نگران وزیراعظم کیلئے جو 5نام دیئے وہ ٹی وی میں نہیں آئے،رانا ثناء اللہ مجھ سے بہتر جانتیہیں شائد انہیں زیادہ پتہ ہوگا نگران وزیراعظم کون آرہا ہے؟دعا ہے کہ الیکشن نومبر تک ہو جائیں،حلقہ بندیوں میں تین چار ماہ تو لگیں گے،حفیظ شیخ سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست سے تحریک انصاف کے امیدوار بھی رہے،انہیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں شکست ہوئی تھی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ وزیراعظم کے کچن کیبنٹ کے ممبر ہیں وہ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ نگران وزیراعظم کون آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے پر بہت افسوس ہوا،ریلوے ٹریک بہت پرانے ہیں رانی پور سے جنگ شاہی تک ریلوے ٹریک کی مرمت کی ضرورت ہے۔خورشد شاہ نے نگران حکومت کے قیام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایاز صادق اور خواجہ آصف کے ذریعے نگران وزیراعظم کیلئے 5 نام شہباز شریف کو دئیے،رانا ثناء اللہ نے جو نام دئیے وہ کمیٹی کے فیصلے میں شامل نہیں تھے۔ ہم نے نگران وزیراعظم کیلئے جو 5 نام دیئے وہ ٹی وی پر نہیں آئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دعا ہے کہ الیکشن نومبر تک ہو جائیں،حلقہ بندیوں میں تین چار ماہ تو لگیں گے آج ملک میں جو ہو رہا ہے 80 فیصد ذمے دار عدالتیں ہیں،عدالت نے ذوالفقار بھٹو کو سزا سنائی۔ جبکہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔ منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ حفیظ شیخ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ اور پھر وفاقی وزیر خزانہ بھی رہے،حفیظ شیخ سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست سے تحریک انصاف کے امیدوار بھی رہے،انہیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں شکست ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments



