9 اگست کو اسمبلی کو تحلیل کر دوں گا، نگران حکومت آئے گی اور انتخابات ہوں گے،شہبازشریف

قصور(آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں 9 اگست کو اپنی حکومت، اسمبلی کو تحلیل کر دوں گا، اس کے بعد نگران حکومت آئے گی اور انتخابات ہوں گے، اگلے وزیر اعظم نواز شریف ہونگے اور پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے، نواز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو ساتھیوں کے ساتھ ملکر جان لڑا دوں گا، ملکر 5 سالوں میں پاکستان کی حالت بدل دیں گے، ڈیفالٹ کے ڈر سے مجھے ساری رات نیند نہیں آتی تھی، اجتماعی کاوشوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، 2018ء میں جھرلو الیکشن کے نتیجے میں ایک حکومت لاکر بٹھائی گئی،ماضی کی حکومت اور کچھ لوگوں نے مل کر دہشت گردوں کو سوات میں بسنے کی دعوت دی۔ قصور میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام کے سمندر کو دیکھ کر میری 16 ماہ کی تھکاوٹ اتر گئی۔انہوں نے کہا آج ایک ٹرین حادثہ ہوا، 30 لوگ جاں بحق، 100 زخمی ہوئے ہیں، اللہ جاں بحق 30 افراد کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج آپ کو اپنے قائد نواز شریف کا سلام پیش کرنا چاہتا ہوں،، زیراعظم نے فقید المثال استقبال پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کھڈیاں خاص میں نواز شریف کے کارکنوں کے سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ عوامی سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے اگلا وزیر اعظم نواز شریف ہوگا، آج تقریباً 263 ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ نیاد رکھا ہے، 260 کلو میٹر کی موٹروے بنے گی تو اس علاقے میں خوشحالی آئے گی، نواز شریف اس موٹروے کے معمار ہیں، انہوں نے ملک بھر میں موٹروے کا جال بچھایا۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں 20،20 گھنٹے کی لودشیڈنگ ہوتی تھی، 2013 سے 18 کے درمیان بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے، نواز شریف چین سے سی پیک لے کر آئے، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس ملے، مجھ پر الزام لگتا تھا لیپ ٹاپس کے ذریعے نوجوانوں کو رشوت دے رہے ہیں، نوجوانوں کو لیپ ٹاپس نہ دوں تو کیا کلاشنکوف دے دوں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ داسو، دیامر بھاشا ڈیم زیر تعمیر ہے ان کے معمار بھی نواز شریف ہیں، نوازشریف نے پاکستان کو اٹیمی طاقت بنایا، 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کر کے بھارت کے دانت کھٹے کیے، 5 ٹیلی فون کالز آئیں اور کہا گیا ایٹمی دھماکے نہ کریں 5 ارب ڈالر لے لیں، اس وقت کے 5 ارب ڈالر اسوقت کے 15 ارب ڈالر بن جائیں گے، نواز شریف نے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا۔نواز شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضرب غضب شروع کرایا۔ضرب غضب کے ذریعے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا، بہادر افواج اور عوام نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خون کا نذرانہ پیش کیا، کوئی شک نہیں افغانستان ہمارا برادر ملک ہے، آپ سب جانتے ہیں ماضی میں دہشتگردی کہاں سے ہو رہی تھی، گزشتہ حکومت نے دوبارہ دہشتگردوں کو پاکستان میں آنے کی دعوت دی، جھرلو الیکشن کے نتیجے میں ایک حکومت لاکر بٹھائی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ہمسایہ ممالک سے ہمارے تعلقات کو تباہ کر دیا، نواز شریف نے ترکی، ایران برادر ممالک کے ساتھ بھائیوں والے تعلقات بنائے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں چین پر الزامات لگائے گئے، نواز شریف نے 22 کروڑ عوام کو اپنا کنبہ جان کر خدمت کی، ثاقب نثار اور اس کے سازشی ٹولے نے نواز شریف کو پانامہ کے بجائے اقامہ میں سزا دلوائی۔عدالتوں نے نواز شریف کو بے گناہ ثابت کیا۔نواز شریف کی ناا ہلی پر خوشیاں منانے والوں کے سامنے آج کے حالات ہیں۔زیر اعظم نے کہا نواز شریف نے پورے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کیا۔2018 میں جھرلو الیکشن کے ذریعے ایک شخص کو مسلط کیا گیا۔محمد نواز شریف کے حکم پر سیلاب متاثرین کے پاس گیا۔محمد نوازشریف نے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ قوم کی خدمت کی۔نواز شریف کو سازشی ٹولے نے اقتدار سے الگ کیا۔اگلا وزیراعظم محمد نوزشریف ہو گا اور ملک کی خدمت کرے گا۔پانامہ میں 400لوگوں کا نام تھا لیکن صرف نواز شریف کو نشانہ بنایا گیا۔نواز شریف کوپانامہ میں نہیں بلکہ اقامہ میں سزا دی گئی۔