گزشتہ چار سالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اسکی نظیر نہیں ملتی،مشعال ملک

اسلام آباد(آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے انکی شناخت چھین رہا ہے،گزشتہ چارسالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اسکی نظیر نہیں ملتی۔ بھارت کو روکنے کیلئے کوئی سامنے آتا ہے نہ ایکشن لیا جاتا ہے۔اب بھی وقت ہے دنیا جاگے اور بھارتی دہشت گردی کو روکے۔کشمیریوں کو انکا بنیادی حق، حق خودارادیت دیا جائے۔ 5 اگست یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہامشعال ملک نے کہا آج ہی کے دن مودی نے کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر مہاجر بنا دیا۔مودی نے کشمیریوں کو کیمپس میں بھیج دیا اور انڈر گراونڈ ٹارچر سیل بنائے۔مودی سرکار نے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو جیلوں میں بند کیا۔انہوں نے کہابھارتی حکومت کی جانب سے تمام حریت قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا۔اشرف صحرائی کو زہر دیا گیا اور سید علی گیلانی کو شہید کردیا گیا۔بھارتی حکومت یسین ملک کو پھانسی چڑھانا چاہتی ہے۔ان چار سالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اس کی نظیر نہیں ملتی۔مشعال ملک کا کہناتھااقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے دو مرتبہ رپورٹس جاری کرکے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھایا۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی جنگی جرائم اور قتل عام کے بارے میں آگاہ کیا۔ہندوستان کو روکنے کیلئے کوئی سامنے آتا ہے نہ ایکشن لیا جاتا ہے۔بھارت انسانیت اور پوری کشمیری آبادی کی نسل کشی کررہا ہے۔50 لاکھ سے زائد بھارتیوں کو کشمیر کے ڈومیسائل دیئے گئے ہیں۔4 ہزار سے زائد بھارتی تاجروں صنعت کاروں کو کشمیر میں سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی یے۔بھارتی حکومت یہ سب کچھ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے کررہی ہے۔آج بھی وقت ہے دنیا جاگے اور بھارتی دہشت گردی کو روکے۔کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق، حق خودارادیت دیا جائے۔کشمیریوں نے آزادی کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ہے۔بھارت کشمیریوں سے ان کی شناخت چھین رہا ہے۔