وزیر اعظم آج ہفتہ کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (آن لائن)نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح آج ہفتہ کو ہوگا،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سول و ملٹری حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک قومی اور اسٹریٹجک اہمیت کے منصوبے کے طور پر جو ملک کے لیے کثیر جہتی فوائد حاصل کرے گا، منصوبہ پاکستان میں تکنیکی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا اور نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے پاکستان کی خود انحصاری کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک انڈسٹری-اکیڈمیہ لنکیج قائم کرے گا، یہ منصوبہ ایوی ایشن، اسپیس اور سائبر کے میدانوں میں ڈیزائن، تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ضروری عناصر کا ایکو سسٹم فراہم کرے گا، پاک فضائیہ کے سربراہ کی انتھک کاوشوں سے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔