اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل یوتھ پروگرام کو برق رفتاری سے ملک بھر میں پھیلا رہے ہیں،نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں کاروبار کیلئے قرضے دیئے جارہے ہیں،پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کیلئے پانچ ارب روپے رکھے ہیں،لیپ ٹاپ اور لون سکیم سے ملک کے غریب طلباء و طالبات مستفید ہونگے،دوبارہ منتخب ہوئے تو نوجوانوں کیلئے مختص رقم میں دوگنا اضافہ کردینگے،ہم نے چار لاکھ بچوں میں میرٹ پر فنڈز تقسیم کئے ہیں،نوجوانوں سے امید ہے کہ وہ ملک کو آگے لے کر جائینگے۔ اسلام آباد میں ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل کا افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کو برق رفتاری سے ہم آ گے بڑھا رہے ہیں پورے پاکستان میں میں خود بھی پشاور، کراچی، لاہور، گوادر اور اس مخلوط حکومت کے جو زعماء ہیں ہر جگہ وہ بچے اور بچیوں کو جو ہائی اچیومنٹ ہے کو لیپ ٹاپ اور لون دیئے جارہے ہیں اور اب تک تیس ارب روپے تقسیم کیا جا چکا ہے بینک کے ذریعے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح میں یوتھ سپورٹس پروگرام کیلئے ہم نے مختلف پروگرامز کئے ہیں جس میں پانچ ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اسی طرح آپ کے آئی ٹی پروگرام میں بچوں کو فری لارنس اور آئی ٹی، ووکیشنل ٹریننگ ان تمام حوالوں سے ہم نے اس سال اس بجٹ میں اسی ارب کی رقم مختص کی گئی ہے جو صرف اور صرف میرٹ پر یہ لیپ ٹاپ اور پیسے دیئے جارہے ہیں میں اکثر مثال دیتا ہوں کہ جب میں پنجاب میں خدمت کررہا تھا تو آتے ہی 2008ء میں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز رکھا جس کے ذریعے دس سالوں میں بائیس ارب روپے کے وظیفے ہم نے میرٹ پر تقسیم کئے اور چار لاکھ بچے اور بچیاں اس سے مستفید ہوئے یہاں پر بھی ہم نے پاکستان ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈز بنایا ہے جس میں پانچ ارب رکھے ہیں جو اگرچہ ناکافی ہیں ان کو بھی ہم ملک میں جو ہائی اچیور ہیں ان کو تقسیم کرینگے اور جو آگے حکومت آئے گی یاں اللہ ہمیں اگلی بار خدمت کا موقع دیا تو اس کو پچاس ارب روپے تک ہم لے کر جائینگے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس ایپس کے ذریعے تمام نوجوان اپنے آپ کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں اور یہ تیزی کے ساتھ آپ کو فالو کرے گی اور یہ قوم کے بچے اور بچیوں کیلئے ہے یہ پروگرام ان لاکھوں بچے اور بچیوں کیلئے ہے جن کا بیک گراؤنڈ ایسا ہے کہ وہ افورڈ نہیں کرسکتے مگر زندگی کی مشکلات برداشت کرکے پڑھنا چاہتے ہیں آگے بڑھنا چاہتے ہیں یہ سب ان کیلئے ہے۔
Load/Hide Comments



