انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی، 286 روپے 25 پیسے کا ہو گیا

کراچی (آن لائن) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ جاری ہے۔ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتر چڑھاؤ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 19 پیسے اضافے کے ساتھ 286 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔ منگل کے روز کاروبار کے دورانانٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 290 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔