مجھے نگراں یا سیاسی حکومت میں کوئی عہدہ نہیں چاہیے،شبرزیدی

اسلام آباد(آن لائن)سابق چیئرمین فیڈرل ریونیو شبر زیدی کا کہنا ہے میں میڈیا پر کہہ چکا ہوں، مجھے نگراں یا سیاسی حکومت میں کوئی عہدہ نہیں چاہئیے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ضعیف والدہ کی وجہ سے کراچی نہیں چھوڑ سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی آئندہ زندگی پیشہ ورانہ کام اور کتابیں لکھنے میں گزارنا چاہتا ہوں۔شبر زیدی کا کہنا ہے کہ میں ایس آئی یوٹی کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔میں اپنی آئندہ زندگی اسلام آباد میں ضائع نہیں کرنا چاہتا.