اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں، تمام صوبائی وزرا داخلہ، وفاقی وصوبائی حکام اور سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن وامان کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے عاشورہ کے جلوسوں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے، وزراء اعلیٰ، صوبائی و ضلعی انتظامیہ، پولیس کے آئی جیز کو محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر مبارک پیش کرتا ہوں، وفاقی و صوبائی محکموں اور سکیورٹی کے تمام اداروں نے بہترین اشتراک عمل سے کام کیا، پولیس کے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے دن رات سکیورٹی خدمات انجام دیں، الحمدللہ، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments



