وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی ہدایت پر اسلام آباد کی سکیورٹی کو مزید موثربنا دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی ہدایت پر اسلام آباد کی سکیورٹی کو مزید موثربنا دیا گیا۔ہائی سکیورٹی زون سے ائیرپورٹ تک 50 کیمرے نصب کر دیے گئے۔تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔شہری سکیورٹی انتظامات کوموثر بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔