اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ایف بی آر ک سابق چئیرمین شبر زیدی کے بیان پر ردعمل میں کہا ”’شبر بھائی خیریت ہے، یہ کہانی کہاں سے ایجاد کر دی؟؟“۔اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018 میں بنی تھی، پی ٹی ا?ئی حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019 تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زر مبادلہ کے ذخائر 8.7 ارب ڈالر تھے، یہ ڈیفالٹ کی کہانی کہاں سے آگئی؟ موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے پھر بھی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8.7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟‘خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے، ایک انٹرویو میں شبر زیدی نے کہا ان سے ن لیگ کے اراکین کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں، شہزاد اکبر ایک صوفے پر بیٹھ جاتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی انہیں بلاتے تھے اور کہتے تھے کہ شہزاد یہ کہہ رہا ہے، بتاؤ کیا کرنا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک کی خراب معیشت کا بتایا، مشورے دیے لیکن وہ کچھ سننے کے موڈ میں نہیں تھے.
Load/Hide Comments



