وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر دبئی روانہ

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف دبئی روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دبئی کے ایک روزہ دورے پرگئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان کے بھائی شیخ سعید بن زائد آل نہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کرینگے۔