ن لیگ کے قائد نوازشریف دوبئی سے واپس لندن پہنچ گئے

اسلام آباد،لندن (آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف دوبئی سے واپس لندن پہنچ گئے۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نواز شریف خاندان کے افراد کے ہمراہ چند دن بعد یورپ جائیں گے،سابق وزیر اعظم یورپ کے تین ممالک میں چند ایام گزاریں گے نواز شریف اس دورے کے دوران بعض اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،سابق وزیر اعظم نے دوبئی میں قیام کے دوران بھی بعض اہم ملاقاتیں کی ہیں.