اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاہے کہ سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کو مجموعی طور پر 16ارب روپے سے زائد واپس کر رہے ہیں،اس سال کم وقت کے باوجود پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں،اگلے سال کیلئے حج کوٹہ حاصل کر لیا ہے اب پورے سال حج کے انتظامات ہونگے،امید ہے کہ اگلے سال کم ریٹ پر حج کی سہولت فراہم کریں گے،نجی حج گروپس کی جانب سے معاہدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے حوالے سے شکایات ملی ہیں ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی آمور طلحہ محمود نے کہاکہ اس سال حج کی تیاری کیلئے ہماری وزارت کو وقت بہت کم ملا اس کے باوجود ہم نے بھر پور محنت کی انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کی کمی اور مہنگے حج اخراجات کی وجہ سے ملنے والے پورے کوٹے کو استعمال نہیں کرسکیں ہیں تاہم اگلے سال حج اخراجات ڈالر میں نہیں بلکہ پاکستانیروپے میں حجاج کرام سے وصول کریں گے انہوں نے کہاکہ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو میری کوشش ہوگی کہ اگلا حج سستا فراہم کریں انہوں نے کہاکہ اس سال حج اپریشن دو اگست کو ختم ہورہی ہے اورحج کی آخری فلائٹ دو اگست کو آرہی ہے انہوں نے کہاکہ اگلے سال کیلئے ایک لاکھ 79ہزار دو سو دس پاکستانی عازمین کا کوٹہ لے کر آئے ہیں یہ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے اب اگلے سال کیلئے حج کے بہتر انتظامات کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ افواہ پھلائی جارہی ہے کہ اگلے سال بھی حج اخراجات ڈالر میں ہونگے ایسا کچھ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اس سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ حجاج کرام نے حج کی سعادت حاصل کی ہیں انہوں نے کہاکہ فارن ایکسچینج کے حوالے سے وزارت خزانہ بروقت اقدامات اٹھائے ٹیکسز بڑھنے کے باوجود ہم نے ریال کے مقابلے میں کم پیسوں میں حج کروایا اور مدینہ منورہ میں سب سے پہلے ہماری سروس شروع ہوئی اورمسجد نبوی کے نزدیک عمارتوں میں پاکستانی عازمین کو ٹہرایا گیا انہوں نے کہاکہ مسجدنبوی کے نزدیک حاجیوں کی سہولت کیلئے مرکزبنانے کی کوشش کررہے ہیں ہم نے 79فیصد حاجیوں کوہم نے مرکزیہ میں ٹھرایا جبکہ سبھارت کے سترہزارسے زیاد ہ حاجی مرکرزیہ سے باہر تھے اسی طرح افغانستان کے بھی ستر فیصد اوربنگلہ دیش کے پچاس فیصد حاجیوں کو مرکرزیہ سے بھی کے باہر ٹھرایاگیا تھا انہوں نے کہاکہ اس سال صرف اٹھارہ ہزارپاکستانی حاجیوں کومرکرزیہ سے باہر ٹھرایاگیا انہوں نے کہاکہ اس سال ہم نے حجاج کرام کو پچپن ہزار روپے پہلے واپس کیے ہیں اس کے بعد حجاج کرام کو ستانوے ہزار روپے پیر کو واپس کر رہے ہیں اور مرکزیہ سے باہر جن حجاج کرام کو رہائش ملی ان کو ستانوے ہزار روپے بھی ملیں گے اور چودہ ہزار روپے مذید واپس کریں گے جن لوگوں نے ٹرین کو استعمال نہیں ان کو ستانوے ہزار کے ساتھ اکیس ہزار روپے واپس ملیں گے جن حجاج کرام نے ٹرین استعمال نہیں اور جو حجاج کرام مرکزیہ سے دور رہے ان کو ایک لاکھ بتیس ہزار روپے واپس کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ساڑھے چار ارب روپے پہلے واپس کیاہے اور بارہ ارب روپے مذید واپس کریں گے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ حج کو مذید سستا کریں اس سلسلے میں بحری جہاز اور زمینی راستے کے زریعے فریضہ حج کی ادائیگی کے حوالے سے بھی مشاورت ہورہی ہے اس سے حج مذید سستا ہوگا انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے حجاج سے پندرہ پندرہ پچیس پچس لاکھ روپے لیے گئے ہیں اور معاہدے کے مطابق سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں ہم ان کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



