اسلام آباد(آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ساڑھے 23 ارب روپے مالیتکے راولپنڈی کہوٹہ روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں منصوبہ کی آدھی آدھی لاگت برداشت کریں گے۔کراچی شپ یارڈ اور انجینئرنگ ورکس کے انفراسٹرکچر بہتری کے 10 ارب 68 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی ۔اعلامیہ کے مطابق ایکنک نے 14 ارب 25 کروڑ روپے کے عبدالخیل کلورکوٹ روڈ منصوبے کی منظوری دیدی۔ایکنک نے خاران بلوچستان میں 27 ارب 75 کروڑ روپے لاگت سے گاروک ڈیم کی تعمیر کی منظوری دیدی۔ایکنک نے 61 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے پٹ فیڈر کینال کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ایکنک نے1047 ارب روپے کی لاگت سے 1200 میگا واٹ چشمہ پانچ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کی اجازت دیدی۔اجلاس میں سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکولوں کے تعمیر کے منصوبے کیلئے 12 ارب 33 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی۔ایکنک نے ٹیکس وصولی بڑھانے کے منصوبے کیلئے 21 ارب 51 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی۔
Load/Hide Comments



