اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دیا۔ صدر نے توثیق نہ کی تو 10 روز بعد از خود قانون بن جائے گا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 توثیق کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے بل کی توثیق کر دی تو فوری طور پر ایکٹ نافذ العمل ہوگا تاہم مشترکہ اجلاس کی جانب سے بھجوایا جانے والے بل کی اگر صدر مملکت توثیق نہیں کرتے تو دس روز بعد یہ خود بخود ایکٹ بن جائے گا ۔
Load/Hide Comments



