لاہور(آن لائن) قومی احتساب بیور(نیب)نے ملک بھر کے اداروں سے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔نیب نے پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں جبکہنیب نے مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری بھی شروع کردی۔نیب نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کے ریکارڈ کے لیے ڈپٹی کمشنرز، ایکسائز آفیسرز کو خط لکھ دیا ہے جس میں چوھدری پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں مونس اور راسخ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



