وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان وفد کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

کراچی(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر ہاؤس کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ قیادت وفد نے ملاقات کی۔وزیراعظم ہاوس پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال نے شرکت کی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی.