سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 20منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا

کراچی (آن لائن)سندھ اسمبلی اجلاس بدھ کو اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 20منٹ تاخیر سے شروع ہوا،ایوان کی کارروائی کے آغاز میں اسپیکر آغا سراج درانی نے سابق صدر آصف علی زرداری کوان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔آغا سراج نے کہا کہ میں اپنے لیڈر آصف علی زرداری کوسالگرہ کی مبارکباد دپیش کرتاہوں۔ انہوں نے جیلیں کاٹی ہیں اور ہمیشہ جمہوریت کی سربلندی کے لئے کام کیا.