اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں نے اپنی قابلیت اور ہنر کی بنیاد پر ایوارڈز جیتے ہیں،نوجوانوں نے زراعت کی ترقی کیلئے ڈرونز بنائے،کیل کے چھلکے کو بھی مصنوعات میں تبدیل کردیاگیا،نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر انہیں سلیوٹ پیش کرتا ہوں،نوجوانوں کی قابلیت کو ماضی میں اس طرح استعمال میں لایا جاتا تو آج ملک ترقی کی کئی منازل طے کرچکا ہوتا،ہمارے معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں اور قوم کی ترقی کیلئے مزید سرمایہ کاری کی جائے، ملک کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں نے مشکلات کے باوجود ہنر اور تعلیم حاصل کی ہیں،ہمیں دور دراز علاقوں میں مخفی ٹیلنٹ کو اجاگر کرکے ان کو تربیت فراہم کرکے ملکی ترقی کیلئے استعمال کرنا ہوگا،نوجوانوں کے انڈومنٹ فنڈز میں ہر سال اضافہ ہونا چاہیے،ہمارا ٹیلنٹ ملک کے چاروں کونوں میں موجود ہے،ہم نے پنجاب میں پہلا انکوبیشن سنٹر اور آئی ٹی یونیورسٹی بنائی۔ اسلام آباد میں آزاد پیشہ ورانہ سرمایہ کاری اور قومی اختراعی ایوارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کاش آپ قوم کے لاکھوں نہیں کروڑوں بچوں اور بچیوں کے لئے جو ملک کے طول وعرض میں رہتے ہیں یہ قابلیت آج نہیں پندرہ سال پہلے ان کو ٹریننگ دیتے آج نوجوانوں نے اپنی قابلیت اور ہنر کی بنیاد پر ایوارڈز جیتے، نوجوانوں نے زراعت کی ترقی کیلیے ڈرونز بنائے۔ نوجوانوں نے کیلے کے چھلکے کو بھی استعمال میں لاکر مصنوعات بنا دیں، نوجوانوں کی قابلیت کو ماضی میں استعمال میں لایا جاتا تو تیزی سے ترقی کی منازل طے ہوتیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں اور قوم کی ترقی کیلیے مزید سرمایہ کاری کی جائے، ملک کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں نے مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ہنر حاصل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دور دراز علاقوں میں مخفی ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور تربیت فراہم کرنا ہے، آئی ٹی کے فروغ کیلیے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔اگر وسائل فراہم کیے جائیں تو نوجوان دنیا میں پاکستان کا نام پیدا کریں گے اور ملک کیلیے زرمبادلہ آئے گا۔
Load/Hide Comments



