چیئرمین پی ٹی آئی انسان کو استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح پھینکنا جانتے ہیں،سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا

اسلا م آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ الیکشن میں بلے کا نشان ہوگا، لیکن کھلاڑی نہیں ہوگا،کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہئے۔اسحاق ڈار کا نگراں وزیراعظم بننا ففٹی ففٹی ہے،نگراں وزیراعظم کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے ملتی جلتی رائے دی۔چیئرمین پی ٹی آئی انسان کو استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح پھینکنا جانتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل منظور ہو جائے گا۔بچی پر تشدد کے حوالے سے مقدمہ درج ہو چکا ہے،بچی کیلئے حکومت سے کوئی آگے نہیں آیا،پی ٹی آئی سے بھی کسی نے بچی کیلئے کچھ نہیں کہا۔واوڈا نے کہا ہے کہ محسن شاہنوازرانجھا کو قابلیت کی بنیاد پر وزیر بنانا چاہئے تھا۔فرح گوگی چھوٹا نام ہے، بڑے لوگ آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے،آنے والوں دنوں میں بڑے وعدہ معاف گواہ سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اعظم خان نے ملک کی خدمت کی،میرے خیال میں اعظم خان کا ویڈیو بیان نہیں آئے گا۔