الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ پر موصول،آج پیش ہونگے

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ پر موصول ہوگیا۔نوٹس قانونی ٹیم کے رکن رائے محمد علی ایڈووکیٹ نے موصول کیا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف سے 25 جولائی کو پیش ہونے کا تقاضا کیا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف کل الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے۔