خانیوا ل (آن لائن) پاک فوج کے سپاہ سالار حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا،پاکستانی غیرت مند، غیور اور باصلاحیت قوم ہے،تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اْٹھاکر پھینکنا ہے،پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فوج کے سپاہ سالار کی شرکاء ِ تقریب سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے،اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی،پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا انشااللہ،ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پوریپاکستان میں پھیلایا جائے گا، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے، سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے،سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے، آرمی چیف نے شرکاء ِ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا۔آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر پڑھا کہ:
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
Load/Hide Comments



