اسمبلی کی مدت پوری اور انتخابات آئین مطابق کرا نے کے حامی ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ نے کہا ہے کہ اسمبلی کی مدت پوری اور انتخابات آئین مطابق کرائے جانے کے حامی ہیں صدر آصف علی زرداری کی کوششوں سے تیسری اسمبلی اپنی مدت پوری کر رہی ہے ‘پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نیانتخابات میں جانے کی تیاری مکمل کر رکھی ہے ‘ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ راہنمائی صدر زرداری کی ‘قیادت بلاول بھٹو زرداری کی فتح عوام کی ہوگی پیپلزپارٹی کا ہر کارکن بلاول بھٹو زرداری کا سفیر ہے وزیراعظم بلاول عوام کا مقبول نعرہ بن چکا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خارجہ امور میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے انہوں نے پاکستان سے خفا مملکت کو پاکستان کا دوست بنا لیا ہے ‘انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے شاندار مستقبل کی ضمانت ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ وسیع ہوگا ریاست کے ثمرات غریبوں تک پہنچائے جائیں گے.