اسلام آباد (آن لائن) معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اعظم خان اغواء نہیں ہوئے، روپوش تھے،اعظم خان نے عقل مندی اور حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔ سائفر کیس میں 4 یا5گواہ ہیں، پیچیدہ معاملہ نہیں ہے،سائفر کیس دو سے اڑھائی ہفتے میں نمٹ سکتا ہے۔ تحریک انصاف جماعت پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے،پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان عام نہیں، ملک کے طاقت ور آدمی ہیں،اعظم خان کے اغواء کا تاثر غلط ہے، تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچنے کیلئے سائفر کا ڈرامہ گڑھا گیا۔پاکستان کے اندر کوئی مداخلت نہیں ہوئی، سیاسی بیانیہ تھا.
Load/Hide Comments



