اسلام آباد(آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات معاشی بحالی پلان کے اجراء سے متعلق کونسل کے اجلاس سے قبل ہوئی۔ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔امن و امان اور پاک افغان سرحدی امور پر بھی تفصیلی تبادخیال ہوا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے محرکات کا بھی جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف نے ان واقعات کی تحقیقات اور اس میں۔ملوث عناصر بارے آگاہ کیا۔وزیراعظم کا پاک فوج,پولیس اور دیگر فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت کیااور کہاکہ شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں قوم ان کی قربانیوں کی مقروض ہے۔وزیراعظم نے امن وامان یقینی بنانے کے لئے سول و عسکری اداروں میں کوارڈینیشن کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔
Load/Hide Comments



