پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔کراچی ائیرپورٹ پر جے یوآئی کے صوبائی ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔مولانا فضل الرحمان دورہ کراچی میں مولانا راشدمحمودسومرو سے انکی پھوپھی کی وفات تعزیت کریں گے،جبکہ جامعہ فاروقیہ میں مولانا عبیداللہ خالد سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کریں گے۔مولانا فضل الرحمان اتوار کو پریس کلب کراچی پر سوئیڈن کے خلاف حرمت قرآن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کی کراچی قیام کے دوران فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات بھی متوقع ہے.