کراچی (آن لائن)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات کے بعد ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپس مالکان نے ڈیلرز منافع میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ سے ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی تھی،پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے گزشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ پی ایس او ہاؤس میں وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی اور وزارت پیٹرولیم کے درمیان مفاہمت ہوگئی،ڈیلرز منافع میں اضافہ کے حوالے سے وزارت پیٹرولیم 48 گھنٹوں میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی،اس موقع پر عبدالسمیع خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کا حل نکل آیا ہے،ہم ہفتہ سے ہونے والی ہڑتال کی کال واپس لے رہے ہیں،مصدق ملک نے کہا کہ پٹرول پمپس مالکان نے ملک کے مفاد میں بات کی ہے،ہم پالیسی ثبوت کی بنیاد پر بنائیں گے،پیر کو پیٹرول پمپس کے سروے کے بعد دوبارہ بات چیت کریں گے،باڈرز پر ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ سے نقصان ہورہا ہے،حکومت کے جانے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں،آخری ایک مہینے میں بھی عوامی مفاد کے کام کرسکتے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار حکومت کے پاس نہیں،حکومت پندرہ دن میں قیمتوں کا تعین آئل مارکیٹ اور ڈالرز ریٹ پر کرتی ہے،حکومت نے گزشتہ سال تیس ہزار ٹن ایل پی جی منگوائی،سردیوں میں ایل پی جی بلیک نہیں ہونے دی،اگر بلیک کریں گے تو اس سال ساٹھ ہزار ایل پی جی منگوائیں گے.
Load/Hide Comments



