توشہ کانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تار ڑ نے کہا ہے کہ توشہ کانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی پیش کیوں نہیں ہو رہے، چوری چھپانے کے لئے ججوں پر الزامات لگا دئیے جاتے ہیں۔جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان تسلیم کر چکے کہ انہوں نے توشہ خانہ تحائف بیچے،اب وہ توشہ خانہ کیس میں پیش کیوں نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ کس نے کہا تھا کہ تحائف بیچ دیں او ریکارڈ نہ رکھیں۔ توشہ خانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تحائف بیچنے سے ملنے والی رقم کا ریکار ڈ پیش کیوں نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے غیر حاضری بزدلی کی نشانی ہے۔ جہاں ان کو لگتا ہے انکی دھاندلی پکڑی جانے لگی جج پر الزامات لگا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جج یا عدالتیں تبدیل کرنے سے چوری چھپ نہیں جا سکتی۔