اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا، نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں پرفارمنس دکھائی ہے، الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کا ہوم ورک مکمل ہے، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد الیکشن ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیا قانون سے بالا تر ہیں؟ یہ الیکشن الزامات اور گالی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار اور پرفارمنس کی بنیاد پر ہونے چا ہیے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ریاست کو بچانے کے لیے ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے، الیکشن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں اورہرحلقے میں اوسطاً تین تین امیدوار ہیں ۔
Load/Hide Comments



