اسلام آباد(آن لائن)وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات کی ہے۔وزیر خزانہ نے ملکی محصولات کوبڑھانے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات میں حکومتی ترجیحات پرتبادلہ خیال کیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے پاکستان میں پائیدار ترقی کے فروغ میں اے ڈی بی کے قابل قدر کردار کو سراہاجبکہ وفد کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیاگیا، اسحاق ڈارنے وفد کوآئی ایم ایف کے ساتھ طے پانیوالے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بارے میں بھی بتایا کہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اے ڈی بی فنڈزسے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخزانہ نے تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کوبروقت پورا کرنے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا جبکہ اسحاق ڈارنے ا?ئی ایم ایف سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ مکمل کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہاربھی کیا۔اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹرینگ یی نے ملکی اقتصادی ترقی کیلیے حکومتی اصلاحات اورپالیسیوں کوسراہا، کنٹری ڈائریکٹراے ڈی بی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پانے سے پاکستان کی معیشت میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی شاندارکارکردگی، پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، روپے کی قدرمیں استحکام آیا۔اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹرینگ یی نے پاکستان میں غذائی تحفظ اورسیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے تعاون کا اعلان کیا، وفد نے اے ڈی بی کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے پیش رفت پر وزیر خزانہ کا شکریہ بھی ادا کیا، وزیر خزانہ نے متعدد شعبوں میں پاکستان کی مسلسل اورغیرمتزلزل حمایت اورتعاون پراے ڈی بی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments



