ژوب حملے میں دہشت گردوں کی جانب سے امریکی ہتھیار استعمال کئے جانے کا انکشاف

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے ژوب میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں سے متعلق حقائق سامنے آگئے، ٹی ٹی پی کے ژوب حملے کے دوران دہشت گرد وں کا امریکی ہتھیار اور سامان کا استعمال کیا گیا،سوال اٹھ گئے کہ آیا یہ جدید اسلحہ اور یونیفارم دہشت گردوں تک کیسے پہنچا؟بلوچستان کے علاقے ژوب میں حملے کے دوران دہشت گردوں نے افغانستان میں امریکن فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا گیا، جس میں 5.56 ایم ایم کیلیبر،16 M اسالٹ رائفلیں اور جدید معیار کے ہیلمٹ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارم، پاکستان کیخلاف استعمال کیا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد جو کہ ہلاک ہو چکے ہیں امریکی یونیفارم میں ملبوس ہیں، سوال اٹھتا ہے کہ یہ جدید اسلحہ اور یونیفارم دہشت گردوں تک کیسے پہنچا؟یقیناً یہ وہی اسلحہ و امریکی فوجی یونیفارم ہے جو ٹی ٹی پی کے بزدل اور شر پسند عناصر پاکستان کے خلاف استعمال کرتے آئے ہیں، بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد امریکی یونیفارم پہن لیں تب بھی بزدلی کی موت ہی مریں گے، عسکری قیادت کا یہ عزم مصمم ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور پاک دھرتی پر ناپاک قدم رکھنے والے تمام پاکستان دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی، سیکیورٹی فورسز پاکستان میں امن کے دشمنوں کو بے نقاب اور جڑ سے ختم کرنے کے لیے مسلسل سر گرم عمل ہیں۔