اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے معاملات طے پا گئے، قومی اسمبلی معینہ آئینی مدت سے پانچ روز قبل تحلیل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی آٹھ اگست کو تحلیل کر دی جائے گی، صدر مملکت کے پاس اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے لیے اڑتالیس گھنٹے کا وقت ہوگا، صدر نے دستخط نہ کیے تو اسمبلی سمری بھجوانے کے 48 گھنٹے بعد خود بخود تحلیل ہو جائے گی،پیپلز پارٹی اور قانونی ماہرین نے بھی آٹھ اگست کو اسمبلی کی تحلیل کی تجویز دی تھی۔
Load/Hide Comments



